خطبہ 215: قریش کے مظالم کے متعلق فر مایا اور بصرہ پر چڑھائی کے متعلق

نہج البلاغہ — خطبات

ایپ میں یہ دعا/باب کھولیں

عبارت 215002

(٢۱٥) وَ مِنْ كَلَامٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

عبارت 215003

خطبہ (۲۱۵)

عبارت 215004

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْۤ اَسْتَعْدِیْكَ عَلٰی قُرَیْشٍ، فَاِنَّهُمْ قَدْ قَطَعُوْا رَحِمِیْ، وَ اَكْفَاُوْۤا اِنَآئِیْ، وَ اَجْمَعُوْا عَلٰی مُنَازَعَتِیْ حَقًّا كُنْتُ اَوْلٰی بِهٖ مِنْ غَیْرِیْ، وَ قَالُوْا: اَلَا اِنَّ فِی الْحَقِّ اَنْ تَاْخُذَهٗ، وَ فِی الْحَقِّ اَنْ تُمْنَعَهٗ، فَاصْبِرْ مَغْمُوْمًا، اَوْ مُتْ مُتَاَسِّفًا.

عبارت 215005

خدایا! میں قریش سے انتقام لینے پر تجھ سے مدد کا خواستگار ہوں، کیونکہ انہوں نے میری قرابت و عزیز داری کے بندھن توڑ دیئے اور میرے ظرف (عزت و حرمت) کو اوندھا کر دیا اور اس حق میں کہ جس کا میں سب سے زیادہ اہل ہوں جھگڑا کرنے کیلئے اِیکا کر لیا اور یہ کہنے لگے کہ یہ بھی حق ہے کہ آپؑ اسے لے لیں اور یہ بھی حق ہے کہ آپؑ کو اس سے روک دیا جائے۔ یا تو غم و حزن کی حالت میں صبر کیجئے یا رنج و اندوہ سے مر جایئے۔

عبارت 215006

فَنَظَرْتُ فَاِذَا لَیْسَ لِیْ رَافِدٌ،وَ لَا ذَابٌّ وَّ لَا مُسَاعِدٌ، اِلَّا اَهْلَ بَیْتِیْ، َضَنِنْتُ بِهِمْ عَنِ الْمَنِیَّةِ، فَاَغْضَیْتُ عَلَی الْقَذٰی، وَ جَرَعْتُ رِیْقِیْ عَلَی الشَّجَا، وَ صَبَرْتُ مِنْ كَظْمِ الْغَیْظِ عَلٰۤی اَمَرَّ مِنَ الْعَلْقَمِ، وَ اٰلَمَ لِلْقَلْبِ مِنْ حَزِّ الشِّفَارِ.

عبارت 215007

میں نے نگاہ دوڑائی تو مجھے اپنے اہل بیت علیہم السلام کے سوا نہ کوئی معاون نظر آیا اور نہ کوئی سینہ سپر اور معین دکھائی دیا تو میں نے انہیں موت کے منہ میں دینے سے بخل کیا۔ آنکھوں میں خس و خاشاک تھا مگر میں نے چشم پوشی کی، حلق میں (غم و رنج کے) پھندے تھے مگر میں لعاب دہن نگلتا رہا اور غم و غصہ پی لینے کی وجہ سے ایسے حالات پر صبر کیا جو حنظل (اندرائن) سے زیادہ تلخ اور دل کیلئے چھریوں کے کچوکوں سے زیادہ المناک تھے۔

عبارت 215008

وَ قَدْ مَضٰی هٰذَا الْكَلَامُ فِیْ اَثْنَآءِ خُطْبَةٍ مُّتَقَدِّمَةٍ، اِلَّاۤ اَنِّیْ كَرَّرْتُهٗ هٰهُنَا لِاخْتِلَافِ الرِّوَایَتَیْنِ.

عبارت 215009

سیّد رضیؒ فرماتے ہیں کہ: حضرتؑ کا یہ کلام ایک پہلے خطبہ کے ضمن میں گزر چکا ہے مگر میں نے پھر اس کا اعادہ کیا ہے، چونکہ دونوں روایتوں کی لفظوں میں کچھ فرق ہے۔

عبارت 215010

[وَ مِنْہُ: فِیْ ذِكْرِ السَّآئِرِیْنَ اِلَی الْبَصْرَةِ لِحَرْبِهٖ ؑ] [اسی خطبہ کا ایک جز یہ ہے جس میں ان لوگوں کا ذکر ہے جو آپؑ سے لڑنے کیلئے بصرہ کی طرف نکل کھڑے ہوئے تھے] فَقَدِمُوْا عَلٰی عُمَّالِیْ، وَ خُزَّانِ بَیْتِ مَالِ الْمُسْلِمِیْنَ الَّذِیْ فِیْ یَدَیَّ، وَ عَلٰۤی اَهْلِ مِصْرٍ، كُلُّهُمْ فِیْ طَاعَتِیْ وَ عَلٰی بَیْعَتِیْ، فَشَتَّتُوْا كَلِمَتَهُمْ، وَ اَفْسَدُوْا عَلَیَّ جَمَاعَتَهُمْ، وَ وَثَبُوْا عَلٰی شِیْعَتِیْ، فَقَتَلُوْا طَآئِفَةً مِّنْهُمْ غَدْرًا، وَ طَآئِفَةٌ عَضُّوْا عَلٰۤی اَسْیَافِهِمْ، فَضَارَبُوْا بِهَا حَتّٰی لَقُوا اللهَ صَادِقِیْنَ.

عبارت 215011

وہ میرے عاملوں اور مسلمانوں کے اس بیت المال کے خزینہ داروں پر کہ جس کا اختیار میرے ہاتھوں میں تھا اور شہر (بصرہ) کے رہنے والوں پر کہ جو سب کے سب میرے فرمانبردار اور میری بیعت پر برقرار تھے چڑھ دوڑے، چنانچہ انہوں نے ان میں پھوٹ ڈلوا دی اور مجھ پر ان کی یکجہتی کو درہم و برہم کر دیا اور میرے پیروکاروں پر ٹوٹ پڑے اور ان میں سے ایک گروہ کو غداری سے قتل کر دیا۔ (البتہ) ایک گروہ نے شمشیر بکف ہو کر دانتوں کو بھینچ لیا اور ان سے تلواروں کے ساتھ ٹکرائے، یہاں تک کہ وہ سچائی کا جامہ پہنے ہوئے اللہ کے حضور میں پہنچ گئے۔