خطبہ 211: خداوند عالم کی عظمت اور پیغمبرؐ کی توصیف و مدحت

نہج البلاغہ — خطبات

ایپ میں یہ دعا/باب کھولیں

عبارت 211002

(٢۱۱) وَ مِنْ خُطْبَةٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

عبارت 211003

خطبہ (۲۱۱)

عبارت 211004

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الْعَلِیِّ عَنْ شَبَهِ الْمَخْلُوْقِیْنَ، الْغَالِبِ لِمَقَالِ الْوَاصِفِیْنَ، الظَّاهِرِ بِعَجَآئِبِ تَدْبِیْرِهٖ لِلنَّاظِرِیْنَ، الْبَاطِنِ بِجَلَالِ عِزَّتِهٖ عَنْ فِكْرِ الْمُتَوَهِّمِیْنَ، الْعَالِمِ بِلَا اكْتِسَابٍ وَّ لَا ازْدِیَادٍ، وَ لَا عِلْمٍ مُّسْتَفَادٍ، الْمُقَدِّرِ لِجَمِیْعِ الْاُمُوْرِ بِلَا رَوِیَّةٍ وَّ لَا ضَمِیْرٍ، الَّذِیْ لَا تَغْشَاهُ الظُّلَمُ، وَ لَا یَسْتَضِیْٓءُ بِالْاَنْوَارِ، وَ لَا یَرْهَقُهٗ لَیْلٌ، وَ لَا یَجْرِیْ عَلَیْهِ نَهَارٌ، لَیْسَ اِدْرَاكُهٗ بِالْاِبْصَارِ، وَ لَا عِلْمُهٗ بِالْاِخْبَارِ.

عبارت 211005

تمام حمد اس اللہ کیلئے ہے جو مخلوقات کی مشابہت سے بلند تر، توصیف کرنے والوں کے تعریفی کلمات سے بالا تر، اپنے عجیب و غریب نظم و نسق کی بدولت دیکھنے والوں کے سامنے آشکارا اور اپنے جلالِ عظمت کی وجہ سے وہم و گمان دوڑانے والوں کے فکر و اوہام سے پوشیدہ ہے۔وہ عالم ہے بغیر اس کے کہ کسی سے کچھ سیکھے یا علم میں اضافہ اور کہیں سے استفادہ کرے اور وہ بغیر فکر و تامل کے ہر چیز کا اندازہ مقرر کرنے والا ہے۔ نہ اسے تاریکیاں ڈھانپتی ہیں، نہ وہ روشنیوں سے کسب ضیاء کرتا ہے، نہ رات اسے گھیرتی ہے، نہ (دن کی) گردشوں کا اس پر گزر ہوتا ہے اور اس کا جاننا بوجھنا آنکھوں کے ذریعہ سے نہیں اور نہ اس کا علم دوسروں کے بتانے پر منحصر ہے۔

عبارت 211006

[مِنْهَا: فِیْ ذِكْرِ النَّبِیِّ ﷺ:] [اسی خطبہ میں نبی ﷺ کا ذکر فرمایا ہے] اَرْسَلَهٗ بِالضِّیَآءِ، وَ قَدَّمَهٗ فِی الْاِصْطِفَآءِ، فَرَتَقَ بِهِ الْمَفَاتِقَ، وَ سَاوَرَ بِهِ الْمُغَالِبَ، وَ ذَلَّلَ بِهِ الصُّعُوْبَةَ، وَ سَهَّلَ بِهِ الْحُزُوْنَةَ، حَتّٰی سَرَّحَ الضَّلَالَ، عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ.

عبارت 211007

اللہ نے انہیں روشنی کے ساتھ بھیجا اور انتخاب کی منزل میں سب سے آگے رکھا تو ان کے ذریعہ سے تمام پراگندگیوں اور پریشانیوں کو دور کیا اور غلبہ پانے والوں پر تسلط جما لیا، مشکلوں کو سہل اور دشواریوں کو آسان بنایا، یہاں تک کہ دائیں بائیں (افراط و تفریط) کی سمتوں سے گمراہی کو دور ہٹایا۔