خطبہ 206: صفین میں لشکر تحکیم کے سلسلہ میں سرکشی پر اُتر آیا تو فرمایا

نہج البلاغہ — خطبات

ایپ میں یہ دعا/باب کھولیں

عبارت 206002

(٢٠٦) وَ مِنْ كَلَامٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

عبارت 206003

خطبہ (۲۰۶)

عبارت 206004

قَالَهٗ لَمَّا اضْطَرَبَ عَلَیْهِ اَصْحَابُهٗ فِیْۤ اَمْرِ الْحُكُوْمَةِ:

عبارت 206005

جب تحکیم [۱] کے سلسلہ میں آپؑ کے اصحاب آپؑ پر پیچ و تاب کھانے لگے تو آپؑ نے ارشاد فرمایا:

عبارت 206006

اَیُّهَا النَّاسُ! اِنَّهٗ لَمْ یَزَلْ اَمْرِیْ مَعَكُمْ عَلٰی مَاۤ اُحِبُّ، حَتّٰی نَهِكَتْكُمُ الْحَرْبُ، وَ قَدْ ـ وَاللهِ!ـ اَخَذَتْ مِنْكُمْ وَ تَرَكَتْ، وَ هِیَ لِعَدُوِّكُمْ اَنْهَكُ. لَقَدْ كُنْتُ اَمْسِ اَمِیْرًا، فَاَصْبَحْتُ الْیَوْمَ مَاْمُوْرًا! وَ كُنْتُ اَمْسِ نَاهِیًا، فَاَصْبَحْتُ الْیَوْمَ مَنْهِیًّا! وَ قَدْ اَحْبَبْتُمُ الْبَقَآءَ، وَ لَیْسَ لِیْۤ اَنْ اَحْمِلَكُمْ عَلٰی مَا تَكْرَهُوْنَ!.

عبارت 206007

اے لوگو! جب تک جنگ نے تمہیں بے حال نہیں کر دیا میرے حسب منشا میری بات تم سے بنی رہی۔ خدا کی قسم! اس نے تم میں سے کچھ کو تو اپنی گرفت میں لے لیا اور کچھ کو چھوڑ دیا اور تمہارے دشمنوں کو تو اس نے بالکل ہی نڈھال کر دیا۔ اگر تم جمے رہتے تو پھر جیت تمہاری تھی۔ مگر اس کا کیا علاج کہ میں کل تک امر ونہی کا مالک تھا اور آج دوسروں کے امر و نہی پر مجھے چلنا پڑ رہا ہے۔ تم (دنیا کی) زندگانی چاہنے لگے اور یہ چیز میرے بس میں نہ رہی کہ جس چیز (جنگ) سے تم بیزار ہو چکے تھے اس پر تمہیں برقرار رکھتا۔

عبارت 206008

۱؂ جب شامیوں کی بچی بچائی اور بچی کھچی فوج کے قدم اکھڑ گئے اور وہ میدان چھوڑ کر بھاگنے پر آمادہ ہو گئی تو معاویہ نے قرآن کو آلہ کار بنا کر جنگ کا نقشہ ہی بدل دیا اور عراقیوں میں ایسی پھوٹ ڈلوا دی کہ امیر المومنین علیہ السلام کے سمجھانے بجھانے کے باوجود وہ ایک قدم بھی اٹھانے پر آمادہ نہ ہوئے اور جنگ کے رکوانے پر بضد ہو گئے، جس سے حضرتؑ کو بھی مجبوراً تحکیم پر رضا مند ہونا پڑا۔

عبارت 206009

ان لوگوں میں کچھ تو ایسے تھے جو واقعاً دھوکے میں آ گئے تھے اور یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ حقیقتاً قرآن کی طرف دعوت دی جا رہی ہے اور کچھ لوگ وہ تھے جو جنگ کی اس طولانی مدت سے اُکتا چکے تھے اور اب جی چھوڑے بیٹھے تھے، چنانچہ انہیں جنگ کے رکوانے کا حیلہ مل گیا تو انہوں نے التوائے جنگ کا شور مچا دیا اور کچھ لوگ وہ تھے جو حضرتؑ کے اقتدار سے متاثر ہو کر ساتھ ہو گئے تھے مگر دل سے ان کے ہمنوا نہ تھے اور نہ یہ چاہتے تھے کہ آپؑ کو فتح و کامرانی حاصل ہو اور کچھ لوگ وہ تھے جن کے توقعات معاویہ سے وابستہ تھے اور اس کارکردگی کے صلہ میں اس سے امیدیں باندھنے لگے تھے اور کچھ پہلے ہی سے اس سے ساز باز کئے ہوئے تھے۔

عبارت 206010

ان حالات میں اور ایسی فوج کے ساتھ دشمن سے اس حد تک ٹکرا جانا بھی امیر المومنین علیہ السلام کی حسن سیاست اور فوجی نظم و نسق کی صلاحیت کا نتیجہ تھا اور اگر معاویہ یہ چال نہ چلتا تو کامیابی میں کوئی شبہ ہی نہ تھا۔ کیونکہ فوج شام کی قوت حرب و ضرب ختم ہو چکی تھی اور شکست اس کے سر پر منڈلا رہی تھی۔

عبارت 206011

چنانچہ ابن ابی الحدید تحریر کرتے ہیں کہ:

عبارت 206012

خَلَصَ الْاَشْتَرُ اِلٰى مُعَاوِيَةَ فَاَخَذَهٗ بِعُنُقِهٖ وَ لَمْ يَكُنْ قَدْ بَقِیَ مِنْ قُوَّةِ الشَّامِ اِلَّا كَحَرَكَةِ ذَنَبِ الْوَزَغَةِ عِنْدَ قَتْلِهَا يَضْطَرِبُ يَمِيْنًا وَّ شِمَالًا.

عبارت 206013

مالک اشتر معاویہ تک پہنچ چکے تھے اور اسے گردن سے پکڑ لیا تھا اور شامیوں کا سارا دم خم جاتا رہا تھا۔ بس ان میں ایسی ہی حرکت باقی رہ گئی تھی جیسے چھپکلی کو مار دیا جائے تو اس کی دم دائیں بائیں اچھلتی رہتی ہے۔ (شرح ابن ابی الحدید، ج ۳، ص۱۰) ↑