خطبہ 195: حضورﷺ کے ساتھ آپؑ کی خصوصیات اور حضور ﷺ کی تجہیز و تکفین

نہج البلاغہ — خطبات

ایپ میں یہ دعا/باب کھولیں

عبارت 195002

(۱٩٥) وَ مِنْ خُطْبَةٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

عبارت 195003

نہج البلاغہ خطبہ 195

عبارت 195004

وَ لَقَدْ عَلِمَ الْمُسْتَحْفَظُوْنَ مِنْ اَصْحَابِ مُحَمَّدٍ -ﷺ اَنِّیْ لَمْ اَرُدَّ عَلَی اللهِ وَ لَا عَلٰی رَسُوْلِهٖ سَاعَةً قَطُّ.

عبارت 195005

پیغمبر ﷺ کے وہ اصحاب جو (احکام شریعت) کے امین ٹھہرائے گئے تھے اس بات سے اچھی طرح آگاہ ہیں کہ میں [۱] نے کبھی ایک آن کیلئے بھی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام سے سرتابی نہیں کی۔

عبارت 195006

وَ لَقَدْ وَاسَیْتُهٗ بِنَفْسِیْ فِی الْمَوَاطِنِ الَّتِیْ تَنْكُصُ فِیْهَا الْاَبْطَالُ وَ تَتَاَخَّرُ فِیْهَا الْاَقْدَامُ، نَجْدَةً اَكْرَمَنِی اللهُ بِهَا.

عبارت 195007

اور میں نے اس جواں مردی [۲] کے بل بوتے پر کہ جس سے اللہ نے مجھے سرفراز کیا ہے پیغمبر ﷺ کی دل و جان سے مدد ان موقعوں پر کی کہ جن موقعوں سے بہادر (جی چرا کر) بھاگ کھڑے ہوتے تھے اور قدم (آگے بڑھنے کی بجائے) پیچھے ہٹ جاتے تھے۔

عبارت 195008

وَ لَقَدْ قُبِضَ رَسُوْلُ اللهِ -ﷺ وَ اِنَّ رَاْسَهٗ لَعَلٰی صَدْرِیْ. وَلَقَدْ سَالَتْ نَفْسُهٗ فِیْ كَفِّیْ، فَاَمْرَرْتُهَا عَلٰی وَجْهِیْ.

عبارت 195009

جب رسول اللہ ﷺ نے رحلت فرمائی تو ان کا سر (اقدس) میرے سینے پر تھا اور جب میرے ہاتھوں میں ان کی روحِ طیب نے مفارقت کی تو میں نے (تبرکاً) اپنے ہاتھ منہ پر پھیر لئے۔

عبارت 195010

وَ لَقَدْ وَلِیْتُ غُسْلَهٗ -ﷺ وَ الْمَلٰٓئِكُةُ اَعْوَانِیْ، فَضَجَّتِ الدَّارُ وَ الْاَفْنِیَةُ: مَلَاٌ یَّهْبِطُ، وَ مَلَاٌ یَّعْرُجُ، وَ مَا فَارَقَتْ سَمْعِیْ هَیْنَمَةٌ مِّنْهُمْ، یُصَلُّوْنَ عَلَیْهِ حَتّٰی وَارَیْنَاهُ فِیْ ضَرِیْحِهٖ. فَمَنْ ذاۤ اَحَقُّ بِهٖ مِنِّیْ حَیًّا وَّ مَیِّتًا؟ فَانْفُذُوْا عَلٰی بَصَآئِرِكُمْ، وَلْتَصْدُقْ نِیَّاتُكُمْ فِیْ جِهَادِ عَدُوِّكُمْ.

عبارت 195011

میں نے آپؐ کے غسل کا فریضہ انجام دیا، اس عالم میں کہ ملائکہ میرا ہاتھ بٹا رہے تھے۔ (آپؐ کی رحلت سے) گھر اور اس کے اطراف و جوانب نالہ و فریاد سے گونج رہے تھے، (فرشتوں کا تانتا بندھا ہوا تھا) ایک گروہ اُترتا تھا اور ایک گروہ چڑھتا تھا، وہ حضرتؐ پر نماز پڑھتے تھے اور ان کی دھیمی آوازیں برابر میرے کانوں میں آ رہی تھیں، یہاں تک کہ ہم نے انہیں قبر میں چھپا دیا تو اب ان کی زندگی میں اور موت کے بعد مجھ سے زائد کون ان کا حقدار ہو سکتا ہے؟ (جب میرا حق تمہیں معلوم ہو چکا) تو تم بصیرت کے جلو میں دشمن سے جہاد کرنے کیلئے صدق نیت سے بڑھو۔

عبارت 195012

فَوَالَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ اِنِّیْ لَعَلٰی جَادَّةِ الْحَقِّ، وَ اِنَّهُمْ لَعَلٰی مَزَلَّةِ الْبَاطِلِ. اَقُوْلُ مَا تَسْمَعُوْنَ، وَ اَسْتَغْفِرُ اللهَ لِیْ وَ لَكُمْ!.

عبارت 195013

اس ذات کی قسم کہ جس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، بلاشبہ میں جادۂ حق پر ہوں اور وہ (اہل شام) باطل کی ایسی گھاٹی پر ہیں کہ جہاں سے پھسلے کہ پھسلے۔ میں جو کہہ رہا ہوں وہ تم سن رہے ہو۔ میں اپنے اور تمہارے لئے اللہ سے آمرزش کا طلبگار ہوں۔

عبارت 195014

۱؂ ابن ابی الحدید نے تحریر کیا ہے کہ: امیرالمومنین علیہ السلام کا ارشاد کہ: ’’میں نے کبھی پیغمبر ﷺ کے احکام سے سرتابی نہیں کی‘‘، یہ ان لوگوں پر ایک طرح کا طنز ہے کہ جو پیغمبر ﷺ کے احکام کو ردّ کرنے میں بیباک تھے اور انہیں ٹوکنے کی جسارت کر گزرتے تھے، جیسا کہ صلح حدیبیہ کے موقع پر جب پیغمبر ﷺ کفار قریش سے صلح پر آمادہ ہو گئے تو صحابہ میں سے ایک صاحب اتنے بر افروختہ ہوئے کہ وہ پیغمبر ﷺ کی رسالت میں شک کا اظہار کرنے لگے جس پر حضرت ابو بکر کو یہ کہنا پڑا:

عبارت 195015

وَيْحَكَ! الْزَمْ غَرْزَهٗ، فَوَاللهِ! اِنَّهٗ لَرَسُوْلُ اللهِ، وَ اِنَّ اللهَ لَا يُضِيْعُهٗ.

عبارت 195016

تم پر افسوس ہے! تمہیں ان کی رکاب تھامے رہنا چاہیے۔ یہ یقیناً اللہ کے رسول ہیں اور اللہ انہیں ضائع و برباد نہیں ہونے دے گا۔ [۱]

عبارت 195017

اس شک کے ازالہ کیلئے ’’قسم‘‘، ’’اِنَّ‘‘ اور ’’لام تاکی‘‘ کے ذریعہ نبوت کے یقین دلانے کی کوشش کرنا اس امر کا پتہ دیتا ہے کہ مخاطب شک کی منزل سے بھی کچھ آگے نکل چکا تھا، کیونکہ یہ تاکیدی لفظیں وہیں پر استعمال کی جاتی ہیں جہاں انکار تک کی نوبت پہنچ چکی ہو۔ بہر صورت اگر ایمان عدم شک کا نام ہے تو شک سے ایمان کا مجروح ہونا بھی ضروری ہے، جیسا کہ اللہ سبحانہ کا ارشاد ہے:

عبارت 195018

﴿اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوْا﴾

عبارت 195019

مومن بس وہی لوگ ہیں جو اللہ و رسول پر ایمان لانے کے بعد شک نہیں کرتے۔ [۲]

عبارت 195020

اسی طرح جب پیغمبر ﷺ نے ابن سلول کی میت پر نماز پڑھنے کا ارادہ کیا تو پیغمبر ﷺ سے کہا: « كَيْفَ تَسْتَغْفِرُ لِرَاْسِ الْمُنَافِقِيْنَ» : ’’کیا اس منافقوں کے سردار کیلئے آپؐ دُعائے مغفرت کریں گے‘‘؟ اور یہ کہہ کر پیغمبر ﷺ کو دامن سے پکڑ کر کھینچ لیا جس پر پیغمبر ﷺ کو یہ کہنا پڑا کہ میرا کوئی اقدام حکم خدا کے بغیر نہیں ہوتا۔

عبارت 195021

اسی طرح جیش اسامہ کے ہمراہ جانے میں پیغمبر ﷺ کے تاکیدی حکم کو ٹھکرا دیا گیا۔

عبارت 195022

اور ان تمام سرتابیوں سے بڑھ کر وہ سر تابی تھی جو تحریر وصیّت کے سلسلہ میں ظاہر ہوئی اور پیغمبرؐ کی طرف ایسی غلط نسبت دی گئی کہ جس سے احکام شریعت پر سے اعتماد ہی اٹھ جاتا ہے اور ہر حکم کے متعلق یہ احتمال پیدا ہو سکتا ہے کہ: نہ معلوم کہ یہ حکم وحی الٰہی کی بنا پر ہے یا معاذ اللہ! کسی بد حواسی کا نتیجہ ہے۔ ↑

عبارت 195023

۲؂ اس سے کس کو انکار ہو سکتا ہے کہ اسد اللہ الغالب علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہر معرکہ اور جان جوکھوں کے موقعہ پر پیغمبر ﷺ کے سینہ سپر رہے اور اپنی خدا داد جرأت و ہمت سے ان کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیتے رہے۔ چنانچہ: پہلا جانثاری کا موقعہ وہ ہے کہ جب قریش نے قتل پیغمبر ﷺ کا عزم بالجزم کر لیا تو آپؑ تلواروں کے نرغہ اور دشمنوں کے ہجوم میں بستر نبوت پر سو گئے جس سے دشمنوں کو اپنے ارادوں میں ناکام و نامراد ہونا پڑا۔ پھر ان جنگوں میں کہ جہاں دشمن ہجوم کر کے پیغمبر ﷺ پر ٹوٹ پڑتے تھے اور اچھے اچھے بہادروں کے قدم ڈگمگا جاتے تھے، آپؑ علم لشکر کو لئے ہوئے پامردی سے جمے رہتے تھے۔ چنانچہ ابن عبد البر تحریر کرتے ہیں:

عبارت 195024

عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لِعَلِیٍّ ؑ اَرْبَعُ خِصَالٍ لَّيْسَتْ لِاَحَدٍ غَيْرِهٖ: هُوَ اَوَّلُ عَرَبِیٍّ وَّ عَجَمِیٍّ صَلّٰى مَعَ رَسُوْلِ اللّٰهِ ﷺ، وَ هُوَ الَّذِیْ كَانَ لِوَآئُهٗ مَعَهٗ فِیْ كُلِّ زَحْفٍ وَّ هُوَ الَّذِیْ صَبَرَ مَعَهٗ يَوْمَ فَرَّ عَنْهُ غَيْرُهٗ وَ هُوَ الَّذِیْ غَسَّلَهٗ وَ اَدْخَلَهٗ قَبْرَهٗ‏.

عبارت 195025

ابن عباس کہتے ہیں کہ: امیر المومنین علیہ السلام میں چار خصوصیتیں ایسی تھیں جو ان کے علاوہ کسی کو حاصل نہ تھیں: ایک یہ کہ آپؑ نے ہر عربی و غیر عربی سے پہلے رسول ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی اور دوسرے ہر معرکۂ دار و گیر میں علمبردار ہوتے رہے اور تیسرے جب لوگ پیغمبر ﷺ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوتے تھے تو آپؑ صبر و استقامت سے جمے رہتے تھے اور چوتھے یہ کہ آپؑ ہی نے پیغمبر ﷺ کو غسل دیا اور قبر میں اتارا۔ (استیعاب، ج۲، ص۴۷۰)

عبارت 195026

اسلامی غزوات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں کوئی شبہ نہیں رہتا کہ جنگ تبوک کے علاوہ کہ جس میں بحکم پیغمبرؐ امیر المومنین علیہ السلام شرکت نہ کر سکے، تمام جنگیں آپؑ کی حسن کارکردگی کی آئینہ دار اور تمام فتوحات آپؑ کے قوت بازو کی مرہون منت ہیں۔ چنانچہ:

عبارت 195027

جنگ بدر میں ستر کفار قتل ہوئے جن میں سے نصف امیر المومنین علیہ السلام کی تلوار سے مارے گئے۔

عبارت 195028

جنگ اُحد میں جب مسلمانوں کے مال غنیمت پر ٹوٹ پڑنے کی وجہ سے فتح شکست کی صورت اختیار کر گئی اور دشمنوں کے اچانک حملہ سے مسلمان بھاگ کھڑے ہوئے تو امیر المومنین علیہ السلام جہاد کو فریضہ ایمانی سمجھتے ہوئے ثابت قدمی سے جمے رہے اور پیغمبر ﷺ کی ہمدردی و جان نثاری میں وہ کار نمایاں کیا کہ جس کا پیغمبر ﷺ نے بھی اعتراف کیا اور مَلَک نے بھی اقرار کیا۔

عبارت 195029

جنگ احزاب میں پیغمبر ﷺ کے ہمراہ تین ہزار نبرد آزما تھے، مگر عمرو ابن عبدود کے مقابلہ میں بڑھنے کی کسی ایک کو بھی جرأت نہ ہوئی۔ آخر امیر المومنین علیہ السلام نے اسے قتل کر کے مسلمانوں کو رسوائی سے بچا لیا۔

عبارت 195030

جنگ خیبر میں حضرت ابو بکر اور حضرت عمر علم لے کر گئے مگر پلٹ آئے اس موقع پر بھی امیر المومنین علیہ السلام نے اس مہم کو سر کیا۔

عبارت 195031

جنگ حنین میں مسلمانوں کو اپنی کثرت پر بڑا گھمنڈ تھا چونکہ ان کی تعداد دس ہزار تھی اور کفار کی گنتی چار ہزار تھی، مگر یہاں بھی مال غنیمت پر لپک پڑے جس کی وجہ سے کفار کو موقع مل گیا کہ وہ ان پر ٹوٹ پڑیں۔ چنانچہ اس اچانک حملہ سے مسلمان گھبرا کر بھاگ کھڑے ہوئے جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہے:

عبارت 195032

﴿لَـقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِىْ مَوَاطِنَ كَثِيْرَةٍ‌ ۙ وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ‌ ۙ اِذْ اَعْجَبَـتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنْكُمْ شَيْـًٔـا وَّضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ ثُمَّ وَلَّـيْتُمْ مُّدْبِرِيْنَ‌ۚ‏ ﴾

عبارت 195033

اللہ نے بہت سے موقعوں پر تمہاری مدد کی اور حنین کے دن بھی کہ جب تم اپنی کثرت پر اتراتے تھے اور زمین اپنی وسعت کے باوجود تم پر تنگ ہو گئی، پھر تم پیٹھ پھیر کر چلتے بنے۔ [۳]

عبارت 195034

اس موقع پر بھی امیر المومنین علیہ السلام پہاڑ کی طرح جمے رہے اور آخر تائید خداوندی سے فتح و کامرانی حاصل ہوئی۔ ↑