خطبہ 117: جب اپنے ساتھیوں کو دعوت جہاد دی اور وہ خاموش رہے تو فرمایا

نہج البلاغہ — خطبات

ایپ میں یہ دعا/باب کھولیں

عبارت 117002

(۱۱٧) وَ مِنْ كَلَامٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

عبارت 117003

نہج البلاغہ خطبہ 117

عبارت 117004

وَ قَدْ جَمَعَ النَّاسَ وَ حَضَّهُمْ عَلَى الْجِهَادِ، فَسَكَتُوْا مَلِيًّا، فَقَالَ عَلَيْهِ السَّلَامُ:

عبارت 117005

امیر المومنین علیہ السلام نے لوگوں کو جمع کیا اور انہیں جہاد پر آمادہ کرنا چاہا تو وہ لوگ دیر تک چپ رہے، تو آپؑ نے فرمایا: [۱]

عبارت 117006

مَا بَالُكُمْ اَ مُخْرَسُوْنَ اَنْتُمْ؟

عبارت 117007

تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ کیا تم گونگے ہو گئے ہو؟

عبارت 117008

فَقَال قَوْمٌ مِّنْهُمْ: یَاۤ اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ! اِنْ سِرْتَ سِرْنَا مَعَكَ. فَقَالَ ؑ:

عبارت 117009

تو ایک گروہ نے کہا کہ اے امیر المومنین علیہ السلام اگر آپؑ چلیں، تو ہم بھی آپؑ کے ہمراہ چلیں گے۔ جس پر حضرتؑ نے فرمایا:

عبارت 117010

مَا بَالُكُمْ! لَا سُدِّدْتُّمْ لِرُشْدٍ! وَ لَا هُدِیْتُمْ لِقَصْدٍ! اَ فِیْ مِثْلِ هٰذَا یَنْۢبَغِیْ لِیْۤ اَنْ اَخْرُجَ؟ اِنَّمَا یَخْرُجُ فِیْ مِثْلِ هٰذَا رَجُلٌ مِّمَّنْ اَرْضَاهُ مِنْ شُجْعَانِكُمْ وَ ذَوِیْ بَاْسِكُمْ، وَ لَا یَنْۢبَغِیْ لِیْۤ اَنْ اَدَعَ الْجُنْدَ، وَ الْمِصْرَ، وَ بَیْتَ الْمَالِ، وَ جِبَایَةَ الْاَرْضِ، وَ الْقَضَآءَ بَیْنَ الْمُسْلِمِیْنَ، وَ النَّظَرَ فِیْ حُقُوْقِ الْمُطَالِبِیْنَ، ثُمَّ اَخْرُجَ فِیْ كَتِیْبَةٍ اَتْبَعُ اُخْرٰی، اَ تَقَلْقَلُ تَقَلْقُلَ الْقِدْحِ فِی الْجَفِیْرِ الْفَارِغِ، وَ اِنَّمَا اَنَا قُطْبُ الرَّحَا، تَدُوْرُ عَلَیَّ وَ اَنَا بِمَكَانِیْ، فَاِذَا فَارَقْتُهُ اسْتَحَارَ مَدَارُهَا، وَ اضْطَرَبَ ثِفَالُهَا.

عبارت 117011

تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ تمہیں ہدایت کی توفیق نہ ہو اور نہ سیدھی راہ دیکھنا نصیب ہو! کیا ایسے حالات میں میں ہی نکلوں۔ اس وقت تو تمہارے جواں مردوں اور طاقتوروں میں سے جس شخص کو میں پسند کروں اسے جانا چاہیے، میرے لئے مناسب نہیں کہ میں لشکر، شہر، بیت المال، زمین کے خراج کی فراہمی، مسلمانوں کے مقدمات کا تصفیہ اور مطالبہ کرنے والوں کے حقوق کی دیکھ بھال چھوڑ دوں اور لشکر لئے ہوئے دوسرے لشکر کے پیچھے نکل کھڑا ہوں اور جس طرح خالی ترکش میں بے پیکاں کا تیر ہلتا جلتا ہے جنبش کھاتا رہوں۔ میں چکی کے اندر کا وہ قطب ہوں کہ جس پر وہ گھومتی ہے جب تک میں اپنی جگہ پر ٹھہرا رہوں اور اگر میں نے اپنا مقام چھوڑ دیا تو اس کے گھومنے کا دائرہ متزلزل ہو جائے گا اور اس کا نیچے والا پتھر بھی بے ٹھکانے ہو جائے گا۔

عبارت 117012

هٰذَا لَعَمْرُ اللهِ! الرَّاْیُ السُّوْٓءُ. وَاللهِ! لَوْلَا رَجَآئِی الشَّهَادَةَ عِنْدَ لِقَآئِی الْعَدُوَّ ـ لَوْ قَدْ حُمَّ لِیْ لِقَاؤُهٗ ـ لَقَرَّبْتُ رِكَابِیْ ثُمَّ شَخَصْتُ عَنْكُمْ، فَلَاۤ اَطْلُبُكُمْ مَا اخْتَلَفَ جَنُوبٌ وَّ شَمَالٌ.

عبارت 117013

خدا کی قسم! یہ بہت بُرا مشورہ ہے۔ قسم بخدا! اگر دشمن کا مقابلہ کرنے سے مجھے شہادت کی امید نہ ہو جب کہ وہ مقابلہ میرے لئے مقدر ہو چکا ہو تو میں اپنی سواریوں کو(سوار ہونے کیلئے) قریب کر لیتا اور تمہیں چھوڑ چھاڑ کر نکل جاتا اور جب تک جنوبی و شمالی ہوائیں چلتی رہتیں تمہیں کبھی طلب نہ کرتا۔

عبارت 117014

اِنَّهٗ لَا غَنَآءَ فِیْ كَثْرَةِ عَدَدِكُمْ مَعَ قِلَّةِ اجْتِمَاعِ قُلُوْبِكُمْ. لَقَدْ حَمَلْتُكُمْ عَلَی الطَّرِیْقِ الْوَاضِحِ الَّتِیْ لَا یَهْلِكُ عَلَیْهَا اِلَّا هَالِكٌ، مَنِ اسْتَقَامَ فَاِلَی الْجَنَّةِ، وَ مَنْ زَلَّ فَاِلَی النَّارِ!.

عبارت 117015

تمہارے شمار میں زیادہ ہونے سے کیا فائدہ جبکہ تم یک دل نہیں ہو پاتے۔ میں نے تمہیں صحیح راستے پر لگایا ہے کہ جس میں ایسا ہی شخص تباہ و برباد ہو گا جو خود اپنے لئے ہلاکت کا سامان کئے بیٹھا ہو اور جو اس راہ پر جما رہے گا وہ جنت کی طرف اور جو پھسل جائے گا وہ دوزخ کی جانب بڑھے گا۔

عبارت 117016

۱؂ ۱جنگ صفین کے بعد جب معاویہ کی فوجوں نے آپؑ کے مختلف علاقوں پر حملے شروع کر دیئے تو ان کی روک تھام کیلئے آپؑ نے عراقیوں سے کہا لیکن انہوں نے ٹالنے کیلئے یہ عذر تراشا کہ اگر آپؑ فوج کے ہمراہ چلیں تو ہم بھی چلنے کو تیار ہیں جس پر حضرتؑ نے یہ خطبہ ارشاد فرمایا اور اپنی مجبوریوں کو واضح کیا کہ اگر میں چلوں تو مملکت کا نظم و ضبط برقرار نہیں رہ سکتا اور اس عالم میں کہ دشمن کے حملے چاروں طرف سے شروع ہو چکے ہیں مرکز کو خالی رکھنا مصلحت کے خلاف ہے۔ مگر ان لوگوں سے کیا توقع کی جا سکتی تھی جنہوں نے صفین کی فتح کو شکست سے بدل کر ان حملوں کا دروازہ کھول دیا ہو۔