خطبہ 114: آخرت کی حالت اور حجاج ابن یوسف ثقفی کے مظالم کے متعلق

نہج البلاغہ — خطبات

ایپ میں یہ دعا/باب کھولیں

عبارت 114002

(۱۱٤) وَ مِنْ خُطْبَةٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

عبارت 114003

نہج البلاغہ خطبہ 114

عبارت 114004

اَرْسَلَهٗ دَاعِیًا اِلَی الْحَقِّ، وَ شَاهِدًا عَلَی الْخَلْقِ، فَبَلَّغَ رِسَالَاتِ رَبِّهٖ غَیْرَ وَانٍ وَّ لَا مُقَصِّرٍ، وَ جَاهَدَ فِی اللهِ اَعْدَآئَهٗ غَیْرَ وَاهِنٍ وَّ لَا مُعَذِّرٍ، اِمَامُ مَنِ اتَّقٰی، وَ بَصَرُ مَنِ اهْتَدٰی.

عبارت 114005

اللہ نے آپؐ کو حق کی طرف بلانے والا اور مخلوق کی گواہی دینے والا بنا کر بھیجا۔ چنانچہ آپؐ نے اپنے پروردگار کے پیغاموں کو پہنچایا۔ نہ اس میں کچھ سستی کی، نہ کوتاہی اور اللہ کی راہ میں اس کے دشمنوں سے جہاد کیا، جس میں نہ کمزوری دکھائی، نہ حیلے بہانے کئے۔ وہ پرہیزگاروں کے امام اور ہدایت پانے والوں (کی آنکھوں) کیلئے بصارت ہیں۔

عبارت 114006

[مِنْهَا] [اسی خطبہ کا ایک جز یہ ہے] وَ لَوْ تَعْلَمُوْنَ مَاۤ اَعْلَمُ مِمَّا طُوِیَ عَنْكُمْ غَیْبُهٗ، اِذًا لَّخَرَجْتُمْ اِلَی الصُّعُدَاتِ، تَبْكُوْنَ عَلٰۤی اَعْمَالِكُمْ، وَ تَلْتَدِمُوْنَ عَلٰۤی اَنْفُسِكُمْ، وَ لَتَرَكْتُمْ اَمْوَالَكُمْ لَا حَارِسَ لَهَا وَ لَا خَالِفَ عَلَیْهَا، وَ لَهَمَّتْ كُلَّ امْرِئٍ مِّنْكُمْ نَفْسُهٗ، لَا یَلْتَفِتُ اِلٰی غَیْرِهَا وَ لٰكِنَّكُمْ نَسِیْتُمْ مَا ذُكِّرْتُمْ، وَ اَمِنْتُمْ مَا حُذِّرْتُمْ، فَتَاهَ عَنْكُمْ رَاْیُكُمْ، وَ تَشَتَّتَ عَلَیْكُمْ اَمْرُكُمْ.

عبارت 114007

جو چیزیں تم سے پردۂ غیب میں لپیٹ دی گئی ہیں اگر تم بھی انہیں جان لیتے جس طرح میں جانتا ہوں تو بلا شبہ تم اپنی بداعمالیوں پر روتے ہوئے اور اپنے نفسوں کا ماتم کرتے ہوئے اور اپنے مال و متاع کو بغیر کسی نگہبان اور بغیر کسی نگہداشت کرنے والے کے یونہی چھوڑ چھاڑ کر کھلے میدانوں میں نکل پڑتے اور ہر شخص کو اپنے ہی نفس کی پڑی ہوتی، کسی اور کی طرف متوجہ ہی نہ ہوتا۔ لیکن جو تمہیں یاد دلایا گیا تھا اسے تم بھول گئے اور جن چیزوں سے تمہیں ڈرایا گیا تھا اس سے تم نڈر ہو گئے۔ اس طرح تمہارے خیالات بھٹک گئے اور تمہارے سارے امور درہم و برہم ہو گئے۔

عبارت 114008

وَ لَوَدِدْتُّ اَنَّ اللهَ فَرَّقَ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ، وَ اَلْحَقَنِیْ بِمَنْ هُوَ اَحَقُّ بِیْ مِنْكُمْ، قَوْمٌ وَّاللهِ! مَیَامِیْنُ الرَّاْیِ، مَرَاجِیْحُ الْحِلْمِ، مَقَاوِیْلُ بِالْحَقِّ، مَتَارِیْكُ لِلْبَغْیِ. مَضَوْا قُدُمًا عَلَی الطَّرِیْقَةِ، وَ اَوْجَفُوْا عَلَی الْمَحَجَّةِ، فَظَفِرُوْا بِالْعُقْبَی الْدَّآئِمَةِ، وَ الْكَرَامَةِ الْبَارِدَةِ.

عبارت 114009

میں یہ چاہتا ہوں کہ اللہ میرے اور تمہارے درمیان جدائی ڈال دے اور مجھے ان لوگوں سے ملا دے جو تم سے زیادہ میرے حقدار ہیں۔ خدا کی قسم! وہ ایسے لوگ ہیں جن کے خیالات مبارک اور عقلیں ٹھوس تھیں۔ وہ کھل کر حق بات کہنے والے اور سرکشی و بغاوت کو چھوڑنے والے تھے۔ وہ قدم آگے بڑھا کر اللہ کی راہ پر ہو لئے اور سیدھی راہ پر (بے کھٹکے) دوڑے چلے گئے۔ چنانچہ انہوں نے ہمیشہ رہنے والی آخرت اور عمدہ و پاکیزہ نعمتوں کو پا لیا۔

عبارت 114010

اَمَا وَاللهِ! لَیُسَلَّطَنَّ عَلَیْكُمْ غُلَامُ ثَقِیْفٍ الذَّیَّالُ الْمَیَّالُ، یَاْكُلُ خَضِرَتَكُمْ، وَ یُذِیْبُ شَحْمَتَكُمْ، اِیْهٍ اَبَا وَذَحَةَ.

عبارت 114011

تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تم پر بنی ثقیف کا ایک لڑکا تسلط پا لے گا وہ دراز قد ہو گا اور بل کھا کر چلے گا۔ وہ تمہارے تمام سبزہ زاروں کو چر جائے گا اور تمہاری چربی (تک) پگھلا دے گا۔ ہاں اے ابو وذحہ کچھ اور!۔

عبارت 114012

اَقُوْلُ: الْوَذَحَةُ: الْخُنْفَسَآءُ. وَ هٰذَا الْقَوْلُ یُوْمِئُ بِهٖ اِلَی الْحَجَّاجِ، وَ لَهٗ مَعَ الْوَذَحَةِ حَدِیْثٌ لَّیْسَ هٰذَا مَوْضِعَ ذِكْرِهٖ.

عبارت 114013

سیّد رضیؒ فرماتے ہیں:۔ کہ ’’وذحہ‘‘ کے معنی ’’خنفساء‘‘ کے ہیں۔ آپؑ نے اپنے اس ارشاد سے حجاج (ابن یوسف ثقفی) کی طرف اشارہ کیا ہے۔ اور اس کا خنفساء سے متعلق ایک واقعہ ہے [۱] جس کے بیان کرنے کا یہ محل نہیں ہے۔

عبارت 114014

۱؂ ۱س واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ: حجاج ایک دن نماز پڑھنے کیلئے کھڑا ہوا تو ’’خنفسا‘‘ اس کی طرف بڑھا۔ حجاج نے ہاتھ بڑھا کر اسے روکنا چاہا مگر اس نے اسے کاٹ لیا جس سے اس کے ہاتھ پر ورم آ گیا اور آخر اس کے اثر سے اس کی موت واقع ہوئی۔

عبارت 114015

ابن ابی الحدید نے لکھا ہے کہ ’’وذحہ‘‘ اس گوبر کو کہتے ہیں جو کسی حیوان کی دُم پر لگا رہ گیا ہو اور اس کنیت سے مقصود اس کی تذلیل ہے۔ ↑