خطبہ 101: زہد و تقو یٰ اور اہل دنیا کی حالت کے متعلق فرمایا

نہج البلاغہ — خطبات

ایپ میں یہ دعا/باب کھولیں

عبارت 101002

(۱٠۱) وَ مِنْ خُطْبَةٍ لَّهٗ عَلَیْهِ السَّلَامُ

عبارت 101003

نہج البلاغہ خطبہ 101

عبارت 101004

اُنْظُرُوْا اِلَی الدُّنْیَا نَظَرَ الزَّاهِدِیْنَ فِیْهَا، الصَّادِفِیْنَ عَنْهَا، فَاِنَّهَا وَاللهِ! عَمَّا قَلِیْلٍ تُزِیْلُ الثَّاوِیَ السَّاكِنَ، وَ تَفْجَعُ الْمُتْرَفَ الْاٰمِنَ، لَا یَرْجِـعُ مَا تَوَلّٰی مِنْهَا فَاَدْبَرَ، وَ لَا یُدْرٰی مَا هُوَ اٰتٍ مِّنْهَا فَیُنْتَظَرَ.

عبارت 101005

دنیا کو زہد اختیار کرنے والوں اور اس سے پہلو بچانے والوں کی نظر سے دیکھو۔ خدا کی قسم! وہ جلد ہی اپنے رہنے سہنے والوں کو اپنے سے الگ کر دے گی اور امن و خوشحالی میں بسر کرنے والوں کو رنج و اندوہ میں ڈال دے گی اور جو چیز اس میں کی منہ موڑ کر پیٹھ پھرا لے وہ واپس نہیں آیا کرتی اور آنے والی چیز کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ اس کی راہ دیکھی جائے۔

عبارت 101006

سُرُوْرُهَا مَشُوْبٌۢ بِالْحُزْنِ، وَجَلَدُ الرِّجَالِ فِیْهَا اِلَی الضَّعْفِ وَ الْوَهْنِ، فَلَا یَغُرَّنَّكُمْ كَثْرَةُ مَا یُعْجِبُكُمْ فِیْهَا لِقِلَّةِ مَا یَصْحَبُكُمْ مِنْهَا.

عبارت 101007

اس کی مسرتیں رنج میں سمو دی گئی ہیں اور جواں مردوں کی ہمت و طاقت اس میں کمزوری و ناتوانی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ (دیکھو) دنیا کو خوش کر دینے والی چیزوں کی زیادتی تمہیں مغرور نہ بنا دے۔ اس لئے کہ جو چیزیں تمہارا ساتھ دیں گی وہ بہت کم ہیں۔

عبارت 101008

رَحِمَ اللهُ امْرَاً تَفَكَّرَ فَاعْتَبَرَ، وَ اعْتَبَرَ فَاَبْصَرَ، فَكَاَنَّ مَا هُوَ كَآئِنٌ مِّنَ الدُّنْیَا عَنْ قَلِیْلٍ لَّمْ یَكُنْ، وَ كَاَنَّ مَا هُوَ كَآئِنٌ مِّنَ الْاٰخِرَةِ عَمَّا قَلَیْلٍ لَّمْ یَزَلْ، وَ كُلُّ مَعْدُوْدٍ مُّنْقَضٍ، وَ كُلُّ مُتَوَقَّعٍ اٰتٍ، وَ كُلُّ اٰتٍ قَرِیْبٌ دَانٍ.

عبارت 101009

خدا اس شخص پر رحم کرے جو سوچ بچار سے عبرت اور عبرت سے بصیرت حاصل کرے۔ دنیا کی ساری موجود چیزیں معدوم ہو جائیں گی، گویا کہ وہ موجود تھیں ہی نہیں اور آخرت میں پیش ہونے والی چیزیں جلد ہی موجود ہو جائیں گی، گویا کہ وہ ابھی سے موجود ہیں۔ ہر شمار میں آنے والی چیز ختم ہو جایا کرتی ہے اور جس کی آمد کا انتظار ہو اسے آیا ہی جانو اور ہر آنے والے کو نزدیک اور پہنچا ہوا سمجھو۔

عبارت 101010

[مِنْهَا] [اس خطبہ کا ایک جز یہ ہے] اَلْعَالِمُ مَنْ عَرَفَ قَدْرَهٗ، وَ كَفٰی بِالْمَرْءِ جَهْلًا اَلَّا یَعْرِفَ قَدْرَهٗ، وَ اِنَّ مِنْ اَبْغَضِ الرِّجَالِ اِلَی اللهِ لَعَبْدًا وَّكَلَهُ اللهُ اِلٰی نَفْسِهٖ، جَآئِرًا عَنْ قَصْدِ السَّبِیْلِ، سَآئِرًا بِغَیْرِ دَلِیْلٍ، اِنْ دُعِیَ اِلٰی حَرْثِ الدُّنْیَا عَمِلَ، وَ اِنْ دُعِیَ اِلٰی حَرْثِ الْاٰخِرَةِ كَسِلَ! كَاَنَّ مَا عَمِلَ لَهٗ وَاجِبٌ عَلَیْهِ، وَ كَاَنَّ مَا وَنٰی فِیْهِ سَاِقطٌ عَنْهُ!.

عبارت 101011

عالم وہ ہے جو اپنا مرتبہ شناس ہو اور انسان کی جہالت اس سے بڑھ کر کیا ہو گی کہ وہ اپنی قدر و منزلت نہ پہچانے۔ لوگوں میں سب سے زیادہ ناپسند، اللہ کو وہ بندہ ہے جسے اللہ نے اس کے نفس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس طرح کہ وہ سیدھے راستے سے ہٹا ہوا اور بغیر رہنما کے چلنے والا ہے۔ اگر اسے دنیا کی کھیتی (بونے) کیلئے بلایا جاتاہے تو سرگرمی دکھاتا ہے اور آخرت کی کھیتی (بونے) کیلئے کہا جاتا ہے تو کاہلی کرنے لگتا ہے۔ گویا جس چیز کیلئے اس نے سرگرمی دکھائی ہے وہ تو ضروری تھی اور جس میں سستی و کوتاہی کی ہے وہ اس سے ساقط تھی۔

عبارت 101012

[وَ مِنْهَا] [اسی خطبہ کا ایک جز یہ ہے] وَذٰلِكَ زَمَانٌ لَّا یَنْجُوْ فِیْهِ اِلَّا كُلُّ مُؤْمِنٍ نُّوَمَةٍ، اِنْ شَهِدَ لَمْ یُعْرَفْ، وَ اِنْ غَابَ لَمْ یُفْتَقَدْ، اُولٰٓئِكَ مَصَابِیْحُ الْهُدٰی، وَ اَعْلَامُ السُّرٰی، لَیْسُوْا بِالْمَسَایِیْحِ، وَ لَا الْمَذَایِیْعِ الْبُذُرِ، اُولٰٓئِكَ یَفْتَحُ اللهُ لَهُمْ اَبْوَابَ رَحْمَتِهٖ، وَ یَكْشِفُ عَنْهُمْ ضَرَّآءَ نِقْمَتِهٖ.

عبارت 101013

وہ زمانہ ایسا ہو گا کہ جس میں وہ خوابیدہ مومن ہی بچ کر نکل سکے گا کہ جو سامنے آنے پر جانا پہچانا نہ جائے اور نگاہ سے اوجھل ہونے پر اسے ڈھونڈھا نہ جائے۔ یہی لوگ تو ہدایت کے جگمگاتے چراغ اور شب پیمائیوں میں روشن نشان ہیں۔ نہ وہ اِدھر اُدھر کچھ کا کچھ لگاتے پھرتے ہیں، نہ لوگوں کی برائیاں اچھالتے ہیں اور نہ ان کے راز فاش کرتے ہیں۔ اللہ انہی لوگوں کیلئے رحمت کے دروازے کھول دے گا اور ان سے اپنے عذاب کی سختیاں دور رکھے گا۔

عبارت 101014

اَیُّهَا النَّاسُ! سَیَاْتِیْ عَلَیْكُمْ زَمَانٌ یُّكْفَاُ فِیْهِ الْاِسْلَامُ، كَمَا یُكْفَاُ الْاِنَآءُ بِمَا فِیْهِ.

عبارت 101015

اے لوگو! وہ زمانہ تمہارے سامنے آنے والا ہے کہ جس میں اسلام کو اس طرح اوندھا کر دیا جائے گا جس طرح برتن کو ان چیزوں سمیت جو اس میں ہوں، الٹ دیا جائے۔

عبارت 101016

اَیُّهَا النَّاسُ! اِنَّ اللهَ قَدْ اَعَاذَكُمْ مِنْ اَنْ یَّجُوْرَ عَلَیْكُمْ، وَ لَمْ یُعِذْكُمْ مِنْ اَنْ یَّبْتَلِیَكُمْ، وَ قَدْ قَالَ جَلَّ مِنْ قَآئِلٍ: ﴿اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ وَّ اِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِیْنَ۝﴾.

عبارت 101017

اے لوگو! اللہ نے تمہیں اس امر سے محفوظ رکھا ہے کہ وہ تم پر ظلم کرے۔ مگر اس سے پناہ نہیں کہ وہ تمہیں آزمائش میں ڈالے۔ اس بزرگ و برتر کہنے والے کا ارشاد ہے: ’’اس میں ہماری بہت سی نشانیاں ہیں اور ہم تو بس ان کا امتحان لیا کرتے ہیں‘‘۔

عبارت 101018

اَمَّا قَوْلُهٗ ؑ: «كُلُّ مُؤْمِنٍ نُوَمَةٍ» فَاِنَّمَا اَرَادَ بِهٖ: الْخَامِلَ الذِّكْرِ الْقَلِیْلَ الشَّرِّ.

عبارت 101019

سیّد رضی فرماتے ہیں: حضرتؑ کے ارشاد ’’ہر خوابیدہ مومن‘‘ میں ’’خوابیدہ‘‘ سے مراد وہ شخص ہے کہ جو گمنام اور بے شر ہو۔

عبارت 101020

وَ «الْمَسَایِیْحِ»: جَمْعُ مِسْیَاحٍ، وَ هُوَ الَّذِیْ یَسِیْحُ بَیْنَ النَّاسِ بِالْفَسَادِ وَ الْنَّمَآئِمِ.

عبارت 101021

اور «الْمَسَایِیْح» مسیاح کی جمع ہے۔ اور ’’مسیاح‘‘ اس شخص کو کہتے ہیں کہ جو لوگوں میں فتنہ و شر پھیلاتا رہے اور لگائی بجھائی کرتا رہے۔

عبارت 101022

وَ «الْمَذَایِیْعِ»: جَمْعُ مِذْیَاعٍ، وَ هُوَ الَّذِیْ اِذَا سَمِعَ لِغَیْرِهٖ بِفَاحِشَةٍ اَذَاعَهَا وَ نَوَّهَ بِهَا. وَ «الْبُذُرُ» : جَمْعُ بَذُوْرٍ وَ هُوَ الَّذِیْ یَكْثُرُ سَفَهُهٗ وَ یَلْغُوْ مَنْطِقُهٗ.

عبارت 101023

اور «الْمَذَایِیْع» مذیاع کی جمع ہے اور ’’مذیاع‘‘ اسے کہتے ہیں کہ جو کسی کی برائی سنے تو اسے اچھالے اور علانیہ بیان کرے اور «الْبُذُرُ» بذور کی جمع ہے اور ’’بذور‘‘ اسے کہتے ہیں کہ جو احمق اور اَول فول بکنے والا ہو۔